نئی دہلی19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی حکومت نے مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کی حوالگی کو لے کر پیچ اور سخت کرتے ہوئے حکام کی ایک ٹیم لندن روانہ کی ہے۔ای ڈی کی ایک ٹیم وجے مالیا کے خلاف چارج شیٹ جمع کرنے کے لیے لندن میں ہے۔وجے مالیاپربینکوں کا 8000کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ اس وقت لندن میں ہے۔ای ڈی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک قانونی مشیر سمیت دو رکنی ئڈی ٹیم لندن دورے کے لیے روانہ ہوئی۔افسرنے کہاکہ ای ڈی ٹیم لندن میں وجے مالیاکے خلاف کراؤن پروسیکیوشن آفس کے سامنے 5500صفحے کی چارج شیٹ اورکچھ دیگر دستاویزات جمع کرنے کے لیے پہنچ گئی ہے۔کراؤن پروسیکیوشن آفس مالیا کی حوالگی کے معاملے کو لڑ رہا ہے۔